Surah Al-Ahqaf • Ayah 23
BY
Word-by-Word Analysis
Click any word below to tag it with linguistic or thematic terminology.
Verse Tags
The Story of `AdAllah says, consoling His Prophet in regard to the rejection of those who opposed him among his people,وَاذْكُرْ أَخَا عَادٍ(And remember the brother of `Ad,) This refers to Hud, peace be upon in him. Allah sent him to the first people of `Ad who inhabited Al-Ahqaf. Ahqaf is plural of Haqf. According to Ibn Zayd, it means a sand dune; and according to `Ikrimah, it means a mountain or a cave. Qatadah said: "We were informed that `Ad was a tribe in Yemen. They dwelt among sand (hills), and overlooked the sea in a land called Ash-Shihr." Under the chapter, "He Who supplicates should first mention Himself," Ibn Majah recorded that Ibn `Abbas narrated that the Prophet said:«يَرْحَمُنَا اللهُ وَأَخَا عَاد»(May Allah have mercy on us and the Brother of `Ad.) Allah then says,وَقَدْ خَلَتِ النُّذُرُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ(And surely, warners had already passed on before him and after him.) meaning, Allah had sent Messengers and warners to the towns surrounding the land of `Ad. This is similar to Allah's saying,فَجَعَلْنَـهَا نَكَـلاً لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا(And We made it a deterrent punishment for those who were present and those who succeeded them. ) (2:66) And it is also similar to Allah's saying,فَإِنْ أَعْرَضُواْ فَقُلْ أَنذَرْتُكُمْ صَـعِقَةً مِّثْلَ صَـعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ إِذْ جَآءَتْهُمُ الرُّسُلُ مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ أَلاَّ تَعْبُدُواْ إِلاَّ اللَّهَ(But if they turn away, then say: "I have warned you of a thunderbolt like the thunderbolt that struck `Ad and Thamud. (That occurred) when the Messengers had come to them from before them and after them (saying): "Worship none but Allah.") (41:13-14) Allah then says,إِنِّى أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ(truly, I fear for you the torment of a mighty Day.) meaning, Hud said this to them (his people), and they responded to him saying,أَجِئْتَنَا لِتَأْفِكَنَا عَنْ ءَالِهَتِنَا(Have you come to delude us from our gods) meaning, to prevent us.عَنْ ءَالِهَتِنَا(from our gods)فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَآ إِن كُنتَ مِنَ الصَّـدِقِينَ(Then bring us that with which you threaten us, if you are one of the truthful!) They sought to hasten Allah's torment and punishment, believing that it will not happen. This is similar to Allah's saying,يَسْتَعْجِلُ بِهَا الَّذِينَ لاَ يُؤْمِنُونَ بِهَا(Those who do not believe in it (the Last Hour) seek to hasten it) (42:18). Hud's response was,قَالَ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِندَ اللَّهِ(He said: "The knowledge (of that) is only with Allah.") which means, `Allah knows best about you. If you deserve the punishment to be hastened, He will do that to you. As for me, my duty is to deliver my message to you.'وَلَـكِنِّى أَرَاكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُونَ(But I see that you are a people given to ignorance!) which means, `you have no comprehension or understanding.' Allah then says,فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضاً مُّسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ(Then, when they saw it as a dense cloud approaching their valleys,) meaning, when they saw the punishment coming towards them, they thought it to be clouds full of rain. That made them happy and joyful, because they had a drought and needed rain. Allah then said,بَلْ هُوَ مَا اسْتَعْجَلْتُم بِهِ رِيحٌ فِيهَا عَذَابٌ أَلِيمٌ(Nay, but it is that which you were asking to be hastened -- a wind wherein is a painful torment!) meaning, this is the torment that you called for saying, "Bring to us what you promise us if you should be of the truthful."تُدَمِّرُ كُلَّ شَىْءٍ(Destroying every thing) meaning, destroying every part of their land that could normally be destroyed.بِأَمْرِ رَبِّهَا(by the command of its Lord!) meaning, it had Allah's permission to do that. This is similar to Allah's saying,مَا تَذَرُ مِن شَىْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلاَّ جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِd(It spared nothing that it reached, but blew it into broken spreads of rotten ruins.) (51:42) meaning, like something dilapidated (or decrepit). Because of this, Allah says,فَأْصْبَحُواْ لاَ يُرَى إِلاَّ مَسَـكِنُهُمْ(So they became such that nothing could be seen except their dwellings!) means, all of them were destroyed, and none of them were spared. Allah then says:كَذلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ(Thus do We recompense the criminal people!) which means that this is Our judgement regarding those who reject Our Messengers and disobey Our commands. Imam Ahmad recorded from `A'ishah, may Allah be pleased with her, that she said, "I never saw Allah's Messenger ﷺ fully laughing so that I would see his uvula. He would only smile." She added that when Allah's Messenger ﷺ saw clouds or wind, that would reflect on his face (as discomfort). She asked him: "O Allah's Messenger! When the people see clouds, they become happy, hoping that they bring them rain. But I notice that when you see them, displeasure appears on your face." Allah's Messenger ﷺ replied,«يَا عَائِشَةُ، مَا يُؤْمِنُنِي أَنْ يَكُونَ فِيهِ عَذَابٌ، قَدْ عُذِّبَ قَوْمٌ بِالرِّيحِ، وَقَدْ رَأَى قَوْمٌ الْعَذَابَ وَقَالُوا: هذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا»(O `A'ishah! What would guarantee to me that they do not bring punishment Some nations had been punished with wind. On seeing the punishment approaching them, a nation once said: "This is a cloud bringing us rain.") This is also recorded by Al-Bukhari and Muslim. Imam Ahmad recorded that `A'ishah, may Allah be pleased with her, said that when Allah's Messenger ﷺ saw clouds on any of the horizons, he would leave whatever he was doing -- even if he was in prayer -- and say:«اللْهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِيه»(O Allah! I seek refuge with you from any harm that it (the cloud) contains.) If Allah removed those clouds, the Prophet would praise Allah, and if rain fell, he would say:«اللْهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا»(O Allah! Make it pouring and beneficent.) Muslim also recorded in his Sahih from `A'ishah, may Allah be pleased with her, that when the wind blew, Allah's Messenger ﷺ would say,«اللْهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا فِيهَا وَخَيْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِهِ،وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا، وَشَرِّ مَا فِيهَا، وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِه»(O Allah! I ask You of its good, the good that it contains, and the good with which it has been sent. And I seek refuge in You from its evil, the evil that it contains, and the evil with which it has been sent.) She added that if the sky became cloudy, his color would change; he would exit, enter, come, and go. When it rained, his anxiety would be relieved. When `A'ishah, may Allah be pleased with her, noticed that, she asked him about it and he said:«لَعَلَّهُ يَا عَائِشَةُ كَمَا قَالَ قَوْمُ عَادٍ:فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضاً مُّسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُواْ هَـذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا»(O `A'ishah! It could be like what the people of `Ad said, (Then, when they saw it as a dense cloud approaching their valleys, they said: "This is a cloud bringing us rain!")) We have previously mentioned the story of the destruction of the people of `Ad in both Surat Al-A`raf and Surah Hud. Thus, there is no need to repeat it here; and verily Allah is worthy of all praise and gratitude.
قوم عاد کی تباہی کے اسباب ٭٭رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تسلی کے لیے اللہ تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر آپ کی قوم آپ کو جھٹلائے تو آپ اگلے انبیاء کے واقعات یاد کر لیجئے کہ ان کی قوم نے بھی ان کی تکذیب کی عادیوں کے بھائی سے مراد ہود پیغمبر ہیں علیہ السلام والصلوۃ۔ انہیں اللہ تبارک وتعالیٰ نے عاد اولیٰ کی طرف بھیجا تھا جو «احقاف» میں رہتے تھے «احقاف» جمع ہے «حقف» کی اور «حقف» کہتے ہیں ریت کے پہاڑ کو۔ مطلق پہاڑ اور غار اور حضر موت کی وادی جس کا نام برہوت ہے جہاں کفار کی روحیں ڈالی جاتی ہیں یہ مطلب بھی «احقاف» کا بیان کیا گیا ہے قتادہ رحمہ اللہ کا قول ہے کہ یمن میں سمندر کے کنارے ریت کے ٹیلوں میں ایک جگہ تھی جس کا نام شحر تھا یہاں یہ لوگ آباد تھے، [تفسیر ابن جریر الطبری:291/11] امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے باب باندھا ہے کہ جب دعا مانگے تو اپنے نفس سے شروع کرے اس میں ایک حدیث لائے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ہم پر اور عادیوں کے بھائی پر رحم کرے“ ۔ [سنن ابن ماجہ:3852،قال الشيخ الألباني:ضعیف] پھر فرماتا ہے کہ اللہ عزوجل نے ان کے اردگرد کے شہروں میں بھی اپنے رسول علیہم السلام مبعوث فرمائے تھے۔ جیسے اور آیت میں ہے «فَجَــعَلْنٰھَا نَكَالًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِيْنَ» ۔ [2-البقرة:66] اور جیسے اللہ جل وعلا کا فرمان ہے «فَإِنْ أَعْرَضُوا فَقُلْ أَنذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً مِّثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ إِذْ جَاءَتْهُمُ الرُّسُلُ مِن بَيْنِ أَيْدِيهِمْ وَمِنْ خَلْفِهِمْ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّـهَ قَالُوا لَوْ شَاءَ رَبُّنَا لَأَنزَلَ مَلَائِكَةً فَإِنَّا بِمَا أُرْسِلْتُم بِهِ كَافِرُونَ» ۔ [41-فصلت:14،13] صفحہ نمبر8464پھر فرماتا ہے کہ ہود علیہ السلام نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم موحد بن جاؤ ورنہ تمہیں اس بڑے بھاری دن میں عذاب ہو گا۔ جس پر قوم نے کہا: کیا تو ہمیں ہمارے معبودوں سے روک رہا ہے؟ جا جس عذاب سے تو ہمیں ڈرا رہا ہے وہ لے آ۔ یہ تو اپنے ذہن میں اسے محال جانتے تھے تو جرات کر کے جلد طلب کیا۔ جیسے کہ اور آیت میں ہے «يَسْتَعْجِلُ بِهَا الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِهَا» [42-الشورى:18] یعنی ایمان نہ لانے والے ہمارے عذابوں کے جلد آنے کی خواہش کرتے ہیں۔ اس کے جواب میں ان کے پیغمبر نے کہا کہ اللہ ہی کو بہتر علم ہے اگر وہ تمہیں اسی لائق جانے گا تو تم پر عذاب بھیج دے گا۔ میرا منصب تو صرف اتنا ہی ہے کہ میں اپنے رب کی رسالت تمہیں پہنچا دوں لیکن میں جانتا ہوں کہ تم بالکل بےعقل اور بیوقوف لوگ ہو، اب اللہ کا عذاب آ گیا انہوں نے دیکھا کہ ایک کالا ابر ان کی طرف بڑھتا چلا آ رہا ہے چونکہ خشک سالی تھی، گرمی سخت تھی، یہ خوشیاں منانے لگے کہ اچھا ہوا ابر چڑھا ہے اور اسی طرف رخ ہے، اب بارش برسے گی۔ دراصل ابر کی صورت میں یہ وہ قہر الٰہی تھا جس کے آنے کی وہ جلدی مچا رہے تھے، اس میں وہ عذاب تھا، جسے ہود علیہ السلام سے یہ طلب کر رہے تھے وہ عذاب ان کی بستیوں کی تمام ان چیزوں کو بھی جن کی بربادی ہونے والی تھی تہس نہس کرتا ہوا آیا اور اسی کا اسے حکم تھا۔ جیسے اور آیت میں ہے «مَا تَذَرُ مِنْ شَيْءٍ اَتَتْ عَلَيْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيْمِ» [51-الذاريات:42] یعنی جس چیز پر وہ گزر جاتی تھی اسے چورا چورا کر دیتی تھی، پس سب کے سب ہلاک و تباہ ہو گئے ایک بھی نہ بچ سکا۔ پھر فرماتا ہے ہم اسی طرح ان کا فیصلہ کرتے ہیں جو ہمارے رسولوں کو جھٹلائیں اور ہمارے احکام کی خلاف ورزی کریں ایک بہت ہی غریب حدیث میں ان کا جو قصہ آیا ہے وہ بھی سن لیجئے۔صفحہ نمبر8465 سیدنا حارث بکری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں سیدنا علا بن حضرمی رضی اللہ عنہ کی شکایت لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جا رہا تھا۔ ربذہ میں مجھے بنو تمیم کی ایک بڑھیا ملی جس کے پاس سواری وغیرہ نہ تھی، مجھ سے کہنے لگی، اے اللہ کے بندے! میرا ایک کام اللہ کے رسول سے ہے، کیا تو مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا دے گا؟ میں نے اقرار کیا اور انہیں اپنی سواری پر بٹھا لیا اور مدینہ شریف پہنچا میں نے دیکھا کہ مسجد نبوی لوگوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ہے، سیاہ رنگ جھنڈا لہرا رہا ہے اور بلال تلوار لٹکائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہیں میں نے دریافت کیا کہ کیا بات ہے؟ تو لوگوں نے مجھ سے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو کسی طرف بھیجنا چاہتے ہیں میں ایک طرف بیٹھ گیا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی منزل یا اپنے خیمے میں تشریف لے گئے تو میں بھی گیا اجازت طلب کی اور اجازت ملنے پر آپ کی خدمت میں باریاب ہوا۔ سلام علیک کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا کہ کیا تمہارے اور بنو تمیم کے درمیان کچھ رنجش تھی؟ میں نے کہا: ہاں اور ہم ان پر غالب رہے تھے اور اب میرے اس سفر میں بنو تمیم کی ایک نادار بڑھیا راستے میں مجھے ملی اور یہ خواہش ظاہر کی کہ میں اسے اپنے ساتھ آپ کی خدمت میں پہنچاؤں چنانچہ میں اسے اپنے ساتھ لایا ہوں اور وہ دروازہ پر منتظر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بھی اندر بلا لو“، چنانچہ وہ آ گئیں میں نے کہا: یا رسول اللہ ! اگر آپ ہم میں اور بنو تمیم میں کوئی روک کر سکتے ہیں تو اسے کر دیجئیے، اس پر بڑھیا کو حمیت لاحق ہوئی اور وہ بھرائی ہوئی آواز میں بول اٹھی کہ پھر یا رسول اللہ ! آپ کا مضطر کہاں قرار کرے گا؟ میں نے کہا: سبحان اللہ میری تو وہی مثل ہوئی کہ ”اپنے پاؤں میں آپ ہی کلہاڑی ماری“ مجھے کیا خبر تھی کہ یہ میری ہی دشمنی کرے گی؟ ورنہ میں اسے لاتا ہی کیوں؟ اللہ کی پناہ، واللہ! کہیں ایسا نہ ہو کہ میں بھی مثل عادیوں کے قاصد کے ہو جاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ عادیوں کے قاصد کا واقعہ کیا ہے؟ باوجود یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس واقعہ سے بہ نسبت میرے بہت زیادہ واقف تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان پر میں نے وہ قصہ بیان کیا کہ عادیوں کی بستیوں میں جب سخت قحط سالی ہوئی تو انہوں نے اپنا ایک قاصد قیل نامی روانہ کیا، یہ راستے میں معاویہ بن بکر کے ہاں آ کر ٹھہرا اور شراب پینے لگا اور اس کی دونوں کنیزوں کا گانا سننے میں جن کا نام جرادہ تھا اس قدر مشغول ہوا کہ مہینہ بھر تک یہیں پڑا رہا پھر چلا اور جبال مہرہ میں جا کر اس نے دعا کی کہ اللہ تو خوب جانتا ہے میں کسی مریض کی دوا کے لیے یا کسی قیدی کا فدیہ ادا کرنے کے لیے تو آیا نہیں الٰہی عادیوں کو وہ پلا جو تو انہیں پلانے والا ہے۔ چنانچہ چند سیاہ رنگ بادل اٹھے اور ان میں سے ایک آواز آئی کہ ان میں سے جسے تو چاہے پسند کر لے چنانچہ اس نے سخت سیاہ بادل کو پسند کر لیا اسی وقت ان میں سے ایک آواز آئی کہ اسے راکھ اور خاک بنانے والا کر دے تاکہ عادیوں میں سے کوئی باقی نہ رہے۔ کہا اور مجھے جہاں تک علم ہوا ہے یہی ہے کہ ہواؤں کے مخزن میں سے صرف پہلے ہی سوراخ سے ہوا چھوڑی گئی تھی جیسے میری اس انگوٹھی کا حلقہ اسی سے سب ہلاک ہو گئے۔ ابووائل کہتے ہیں یہ بالکل ٹھیک نقل ہے عرب میں دستور تھا کہ جب کسی قاصد کو بھیجتے تو کہہ دیتے کہ عادیوں کے قاصد کی طرح نہ کرنا ۔ [مسند احمد:482/3:حسن] یہ روایت ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ میں بھی ہے۔صفحہ نمبر8466جیسے کہ سورۃ الاعراف کی تفسیر میں گزرا مسند احمد میں ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی کھل کھلا کر اس طرح ہنستے ہوئے نہیں دیکھا کہ آپ کے مسوڑھے نظر آئیں۔ آپ صرف تبسم فرمایا کرتے تھے اور جب ابر اٹھتا اور آندھی چلتی تو آپ کے چہرے سے فکر کے آثار نمودار ہو جاتے۔ چنانچہ ایک روز میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: یا رسول اللہ! لوگ تو ابروباد کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں کہ اب بارش برسے گی لیکن آپ کی اس کے بالکل برعکس حالت ہو جاتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ میں اس بات سے کہ کہیں اس میں عذاب ہو کیسے مطمئن ہو جاؤں؟ ایک قوم ہوا ہی سے ہلاک کی گئی ایک قوم نے عذاب کے بادل کو دیکھ کہا تھا کہ یہ ابر ہے جو ہم پر بارش برسائے گا۔“ صحیح بخاری و مسلم میں بھی یہ روایت دوسری سند سے مروی ہے ۔ [صحیح بخاری:4828] مسند احمد میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کبھی آسمان کے کسی کنارے سے ابر اٹھتا ہوا دیکھتے تو اپنے تمام کام چھوڑ دیتے اگرچہ نماز میں ہوں اور یہ دعا پڑھتے «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَآ فِیہ» اللہ میں تجھ سے اس برائی سے پناہ چاہتا ہوں جو اس میں ہے، پس اگر یہ کھل جاتا تو اللہ عزوجل کی حمد کرتے اور اگر برس جاتا تو یہ دعا پڑھتے «اللَّهُمَّ صَیِّباً نَّافِعًا» اے اللہ! اسے نفع دینے والا اور برسنے والا بنا دے ۔ [مسند احمد:190/6:صحیح] صفحہ نمبر8467صحیح مسلم میں روایت ہے کہ جب ہوائیں چلتیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا پڑھتے «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرِهَا وَخَيْرِ مَا فِیھَا وَخَيْرَ مآ اَرسَلتَ بِہِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرّ مَآ فِیھَا وَشَرِ مَآ اَرسَلتَ بِہِ» یا اللہ! میں تجھ سے اس کی اور اس میں جو ہے اس کی اور جس کو یہ ساتھ لے کر آئی ہے اس کی بھلائی طلب کرتا ہوں اور تجھ سے اس کی اور اس میں جو ہے اس کی اور جس چیز کے ساتھ یہ بھیجی گئی ہے اس کی برائی سے پناہ چاہتا ہوں۔ اور جب ابر اٹھتا تو آپ کا رنگ متغیر ہو جاتا، کبھی اندر، کبھی باہر آتے کبھی جاتے۔ جب بارش ہو جاتی تو آپ کی یہ فکرمندی دور ہو جاتی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسے سمجھ لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک بار سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا کہ عائشہ خوف اس بات کا ہوتا ہے کہ کہیں یہ اسی طرح نہ ہو جس طرح قوم ہود نے اپنی طرف بادل بڑھتا دیکھ کر خوشی سے کہا تھا کہ یہ ابر ہمیں سیراب کرے گا ۔ [صحیح مسلم:899,15] سورۃ الاعراف میں عادیوں کی ہلاکت کا اور ہود کا پورا واقعہ گزر چکا ہے اس لیے ہم اسے یہاں نہیں دوہراتے «فللہ الحمد والمنہ» طبرانی کی مرفوع حدیث میں ہے کہ عادیوں پر اتنی ہی ہوا کھولی گئی تھی جتنا انگوٹھی کا حلقہ ہوتا ہے، یہ ہوا پہلے دیہات والوں اور بادیہ نشینوں پر آئی وہاں سے شہری لوگوں پر آئی جسے دیکھ کر یہ کہنے لگے کہ یہ ابر جو ہماری طرف بڑھا چلا آ رہا ہے یہ ضرور ہم پر بارش برسائے گا لیکن اس میں جنگلی لوگ تھے جو ان شہریوں پر گرا دئیے گئے اور سب ہلاک ہو گئے، ہوا کے خزانچیوں پر ہوا کی سرکشی اس وقت اتنی تھی کہ دروازوں کے سوراخوں سے وہ نکلی جا رہی تھی ۔ [طبرانی کبیر:12416:ضعیف] «واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم» صفحہ نمبر8468
آیت 23 { قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰہِز } ”اس نے کہا کہ اس کا علم تو اللہ کے پاس ہے“ یعنی عذاب کے بارے میں تو اللہ ہی جانتا ہے کہ اگر آئے گا تو کب آئے گا اور کس صورت میں آئے گا۔ مجھے اس بارے میں کچھ علم نہیں۔ { وَاُبَلِّغُکُمْ مَّآ اُرْسِلْتُ بِہٖ } ”اور میں تو تمہیں پہنچا رہا ہوں وہ پیغام جو اس نے مجھے دے کر بھیجا ہے“ میری ذمہ داری تو صرف اللہ کا پیغام تم لوگوں تک واضح طور پر پہنچا دینے اور اس کے مطابق تمہیں خبردار کردینے کی حد تک ہے۔ { وَلٰکِنِّیْٓ اَرٰٹکُمْ قَوْمًا تَجْہَلُوْنَ } ”لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ بالکل جہالت کی روش اختیار کر رہے ہو۔“ یہ تمہاری جہالت کی انتہا ہے کہ میری یہ باتیں سننے اور ان پر غور کرنے کے بجائے بغیر سوچے سمجھے تم ان کی نفی کرنے پر ُ تل گئے ہو۔
{ 1} The reference here is to the towns of Thamud and the people of Sayyidna Lut (علیہ السلام) that were in the way of the people of Arabia while they travelled to Syria. The people of ` Ad were in Yemen, towards South from Makkah, while the towns of Thamud and those of Sayyidna Lut (علیہ السلام) were towards North, hence the words, "around you"CommentaryThese verses are to remind the infidels of the severe punishments faced by earlier people who rejected the messengers sent to them. Special reference is made to ` Ad, the people of Sayyidna Hud (علیہ السلام) who has been described as their 'brother', firstly because he belonged to their tribe, and secondly because he was their well-wisher as a brother. Since this nation lived in valleys surrounded by long, curved sand dunes, called in Arabic Ahqaf , special reference is made to these dunes, so that one could find out their places, if he so wishes when traveling to their localities. It is mentioned in verse 22 that they themselves demanded Allah's punishment to be brought upon them. Then verse 24 states that the punishment was sent to them in the form of a cloud that appeared to be benign, and therefore they were happy to see it in the hope that it would bring rain to them, but in fact it contained the divine punishment in the form of a violent wind that destroyed everything, leaving nothing except their empty homes that remained as a sign for those who might learn a lesson. The detailed account of the story of ` Ad and Thamud has already been given in Surah Hud (11:50) for which volume 4, page 643 of this book may be consulted. Mention of these events in these verses is in the form of a brief reference, and in verse 26 the infidels of Makkah are reminded that those nations were much more powerful and well-established than the people of Makkah. Still, their power and strength was of no use to them against Allah's punishment. Moreover, verse 28 points out that the false gods believed by them to be their patrons could not save them from the torment they faced, because they were coined only by their false imagination, having no real existence at all.
No analysis published under this lens
Submit a research-backed analysis or ask AI to start mapping this perspective.