Surah Az-Zumar • Ayah 31
BY
Word-by-Word Analysis
Click any word below to tag it with linguistic or thematic terminology.
Verse Tags
The Parable of Shirkوَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِى هَـذَا الْقُرْءَانِ مِن كُلِّ مَثَلٍ(And indeed We have put forth for men, in this Qur'an every kind of parable) means, `We have explained things to mankind in it the Qur'an by setting forth examples and parables.'لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ(in order that they may remember.) Because parables bring the meaning closer to people's minds. As Allah says:ضَرَبَ لَكُمْ مَّثَلاً مِّنْ أَنفُسِكُمْ(He sets forth for you a parable from yourselves) (30:28). meaning, `so that you may learn it from yourselves.' And Allah says:وَتِلْكَ الاٌّمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ وَمَا يَعْقِلُهَآ إِلاَّ الْعَـلِمُونَ(in Order that they may have Taqwa of Him.) (29:43).قُرْءَاناً عَرَبِيّاً غَيْرَ ذِى عِوَجٍ(An Arabic Qur'an, without any crookedness (therein)) means, it is in a plain Arabic tongue, with no crookedness, deviation or confusion. It is plain, clear proof. Allah has made it like this and has revealed it like this,لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ(in order that they may have Taqwa of Him) means, in order that they may heed the warnings contained therein, and strive to attain the promises therein. Then Allah says:ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلاً رَّجُلاً فِيهِ شُرَكَآءُ مُتَشَـكِسُونَ(Allah puts forth a parable: a man belonging to many partners disputing with one another,) meaning, they were disputing concerning that slave in whom they all had a share.وَرَجُلاً سَلَماً لِّرَجُلٍ(and a (slave) man belonging entirely to one master.) means, no one owned him except that one man.هَلْ يَسْتَوِيَانِ مَثَلاً(Are those two equal in comparison) meaning, they are not the same. By the same token, the idolator who worships other gods besides Allah and the sincere believer who worships none besides Allah, with no partner or associate, are not equal. What comparison can there be between them Ibn `Abbas, may Allah be pleased with him, Mujahid and others said, "This Ayah is the parable of the idolator and the sincere believer." Because this parable is so clear and obvious, Allah then says:الْحَمْدُ للَّهِ(All the praises and thanks be to Allah!) i.e., for establishing proof against them.بَلْ أَكْثَرُهُمْ لاَ يَعْلَمُونَ(But most of them know not. ) means, and for this reason they associate others in worship with Allah.The fact that the Messenger of Allah ﷺ and Quraysh will die, and how They will dispute before AllahAllah's saying;إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَّيِّتُونَ(Verily, you will die, and verily, they (too) will die.) This is one of the Ayat which Abu Bakr As-Siddiq, may Allah be pleased with him, quoted when the Messenger of Allah ﷺ died, so that the people would realize that he had really died. Another Ayah which he quoted was:وَمَا مُحَمَّدٌ إِلاَّ رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفإِيْن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَـبِكُمْ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَى عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ اللَّهَ شَيْئاً وَسَيَجْزِى اللَّهُ الشَّـكِرِينَ(Muhammad is no more than a Messenger, and indeed (many) Messengers have passed away before him. If he dies or is killed, will you then turn back on your heels And he who turns back on his heels, not the least harm will do to Allah; and Allah will give reward to those who are grateful.)(3:144). The meaning of this Ayah is that you will certainly depart this world and be gathered before Allah in the Hereafter. You will dispute the issues of Tawhid and Shirk before Allah, things over which you disputed in this world, and He will judge between you with truth, and He is the Judge, the All-Knowing. So, He will save the sincere believers who worship Him alone, and He will punish the disbelievers who deny His Oneness and associate others in worship with Him. Although this Ayah speaks about the believers and disbelievers, and how they will dispute in the Hereafter, it also includes all disputants in this world, for their disputes will come back to them in the Hereafter. Ibn Abi Hatim, may Allah have mercy on him, recorded that Ibn Az-Zubayr, may Allah be pleased with him, said, "When the Ayahثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَـمَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ(Then, on the Day of Resurrection, you will be disputing before your Lord.) was revealed, Az-Zubayr, may Allah be pleased with him, said, `O Messenger of Allah, will we repeat our disputes' He said,«نَعَم»(Yes.) He (Az-Zubayr) said, `This is a very serious matter."' Ahmad recorded from Az-Zubayr bin Al-`Awwam, may Allah be pleased with him, that when this Surah was revealed to the Messenger of Allah ﷺ:إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُمْ مَّيِّتُونَ - ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَـمَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ(Verily, you will die, and verily, they (too) will die. Then, on the Day of Resurrection, you will be disputing before your Lord.) Az-Zubayr, may Allah be pleased with him, said, "O Messenger of Allah, will the sins that we committed against others in this world be repeated for us" He said,«نَعَمْ، لَيُكَرَّرَنَّ عَلَيْكُمْ حَتْى يُؤَدَّى إِلَى كُلِّ ذِي حَقَ حَقُّه»(Yes, they will be repeated until everyone who is entitled will have his rights restored to him. ) Az-Zubayr, may Allah be pleased with him, said, "By Allah, it is a very serious matter." It was also recorded by At-Tirmidhi, who said "Hasan Sahih." `Ali bin Abi Talhah reported that Ibn `Abbas, may Allah be pleased with him, said:ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَـمَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ(Then, on the Day of Resurrection, you will be disputing before your Lord.) means, the truthful one will dispute with the liar, the oppressed will dispute with the oppressor, the one who is guided will dispute with the one who is misguided and the weak will dispute with the arrogant. Ibn Mandah recorded in Kitab Ar-Ruh that Ibn `Abbas, may Allah be pleased with him, said, "The people will dispute on the Day of Resurrection, to the extent that the soul will dispute with the body. The soul will say to the body, `You did such and such,' and the body will say to the soul, `You told me to do it and you tempted me.' Then Allah will send an angel to judge between them, and he will say, `You two are like a man who cannot walk but can see, and a man who cannot see but can walk.' They went into a garden and the one who could not walk said to the one who was blind, `I see fruit there, but I cannot reach it.' The blind man said, `Climb on me and get it.' So he climbed on him and got it. So which of them is the wrongdoer They will say, `Both of them.' The angel will say to them, `You have passed judgement against yourselves.' The body was a means of transportation for the soul." Ibn Abi Hatim recorded that Sa`id bin Jubayr said that Ibn `Umar, may Allah be pleased with him, said, "This Ayah was revealed and we did not know what it was revealed about:ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَـمَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ(Then, on the Day of Resurrection, you will be disputing before your Lord.)" He said, "We said, what will we dispute about There is no dispute between us and the People of the Book, so what will we dispute about Until the Fitnah occurred." Then Ibn `Umar, may Allah be pleased with him, said, "This is what our Lord promised us we would dispute about." This was recorded by An-Nasa'i.
فیصلے روز قیامت کو ہوں گے ٭٭چونکہ مثالوں سے باتیں ٹھیک طور پر سمجھ میں آ جاتی ہیں اس لیے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ہر قسم کی مثالیں بھی بیان فرماتا ہے تاکہ لوگ سوچ سمجھ لیں۔ چنانچہ ارشاد ہے «ضَرَبَ لَكُمْ مَّثَلًا مِّنْ اَنْفُسِكُمْ» [30-الروم:28] ” اللہ نے تمہارے لیے وہ مثالیں بیان فرمائی ہیں جنہیں تم خود اپنے آپ میں بہت اچھی طرح جانتے بوجھتے ہو “۔ ایک اور آیت میں ہ ے «وَتِلْكَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُهَا لِلنَّاسِ وَمَا يَعْقِلُهَا إِلَّا الْعَالِمُونَ» [29-العنكبوت:43] ” ان مثالوں کو ہم لوگوں کے سامنے بیان کر رہے ہیں علماء ہی انہیں بخوبی سمجھ سکتے ہیں “۔ ” یہ قرآن فصیح عربی زبان میں ہے جس میں کوئی کجی اور کوئی کمی نہیں واضح دلیلیں اور روشن حجتیں ہیں۔ یہ اس لیے کہ اسے پڑھ کر سن کر لوگ اپنا بچاؤ کر لیں۔ اس کے عذاب کی آیتوں کو سامنے رکھ کر برائیاں چھوڑیں اور اس کے ثواب کی آیتوں کی طرف نظریں رکھ کر نیک اعمال میں محنت کریں “۔ اس کے بعد جناب باری عزاسمہ موحد اور مشرک کی مثال بیان فرماتا ہے کہ ” ایک تو وہ غلام جس کے مالک بہت سارے ہوں اور وہ بھی آپس میں ایک دوسرے کے مخالف ہوں اور دوسرا وہ غلام جو خالص صرف ایک ہی شخص کی ملکیت کا ہو اس کے سوا اس پر دوسرے کسی کا کوئی اختیار نہ ہو۔ کیا یہ دونوں تمہارے نزدیک یکساں ہیں؟ ہرگز نہیں “۔ اسی طرح موحد جو صرف ایک «اللَّـهُ وَحدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ» کی ہی عبادت کرتا ہے۔ اور مشرک جس نے اپنے معبود بہت سے بنا رکھے ہیں۔ ان دونوں میں بھی کوئی نسبت نہیں۔ کہاں یہ مخلص موحد؟ کہاں یہ در بہ در بھٹکنے والا مشرک؟ اس ظاہر باہر روشن اور صاف مثال کے بیان پر بھی رب العالمین کی حمد و ثنا کرنی چاہیئے کہ اس نے اپنے بندوں کو اس طرح سمجھا دیا کہ معاملہ بالکل صاف ہو جائے۔ شرک کی بدی اور توحید کی خوبی ہر ایک کے ذہن میں آ جائے۔ اب رب کے ساتھ وہی شرک کریں گے جو محض بےعلم ہوں جن میں سمجھ بوجھ بالکل ہی نہ ہو۔ اس کے بعد کی آیت کو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے انتقال کے بعد پڑھ کر پھر دوسری آیت «وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ ۚ أَفَإِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَىٰ أَعْقَابِكُمْ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ اللَّـهَ شَيْئًا وَسَيَجْزِي اللَّـهُ الشَّاكِرِينَ» [3-آل عمران:144] کی آخر آیت تک تلاوت کر کے لوگوں کو بتایا تھا۔ مطلب آیت شریفہ کا یہ ہے کہ ” سب اس دنیا سے جانے والے ہیں اور آخرت میں اپنے رب کے پاس جمع ہونے والے ہیں۔ وہاں اللہ تعالیٰ مشرکوں اور موحدوں میں صاف فیصلہ کر دے گا اور حق ظاہر ہو جائے گا۔ اس سے اچھے فیصلے والا اور اس سے زیادہ علم والا کون ہے؟ ایمان اخلاص اور توحید و سنت والے نجات پائیں گے۔ شرک و کفر انکار و تکذیب والے سخت سزائیں اٹھائیں گے “۔ اسی طرح جن دو شخصوں میں جو جھگڑا اور اختلاف دنیا میں تھا روز قیامت وہ اللہ عادل کے سامنے پیش ہو کر فیصلہ ہو گا۔ اس آیت کے نازل ہونے پر سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ قیامت کے دن پھر سے جھگڑے ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں یقیناً تو عبداللہ نے کہا پھر تو سخت مشکل ہے ۔ [ابن ابی حاتم] صفحہ نمبر7812مسند احمد کی اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ آیت «ثُمَّ لَتُسْـَٔــلُنَّ يَوْمَىِٕذٍ عَنِ النَّعِيْمِ» [102-التکاثر:8] یعنی ” پھر اس دن تم سے اللہ کی نعمتوں کا سوال کیا جائے گا “، کے نازل ہونے پر آپ رضی اللہ عنہ ہی نے سوال کیا کہ ”وہ کون سی نعمتیں ہیں جن کی بابت ہم سے حساب لیا جائے گا؟ ہم تو کھجوریں کھا کر اور پانی پی کر گزارہ کر رہے ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اب نہیں ہیں تو عنقریب بہت سی نعمتیں ہو جائیں گی ۔ [سنن ترمذي:3236،قال الشيخ الألباني:حسن الاسناد] ۔ یہ حدیث ترمذی اور ابن ماجہ میں بھی ہے اور امام ترمذی رحمتہ اللہ علیہ اسے حسن بتاتے ہیں۔ مسند کی اسی حدیث میں یہ بھی ہے کہ زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے آیت «اِنَّكَ مَيِّتٌ وَّاِنَّهُمْ مَّيِّتُوْنَ» [39-الزمر:30] کے نازل ہونے پر پوچھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا جو جھگڑے ہمارے دنیا میں تھے وہ دوبارہ وہاں قیامت میں دوہرائے جائیں گے؟ ساتھ ہی گناہوں کی بھی پرستش ہوگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں وہ ضرور دوہرائے جائیں گے۔ اور ہر شخص کو اس کا حق پورا پورا دلوایا جائے گا ۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے کہا پھر تو سخت مشکل کام ہے ۔ [سنن ترمذي:3236،قال الشيخ الألباني:حسن] مسند احمد میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں سب سے پہلے پڑوسیوں کے آپس میں جھگڑے پیش ہوں گے [مسند احمد:151/4:حسن] ۔ اور حدیث میں ہے اس ذات پاک کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ سب جھگڑوں کا فیصلہ قیامت کے دن ہو گا۔ یہاں تک کہ دوبکریاں جو لڑی ہوں گی اور ایک نے دوسری کو سینگ مارے ہوں گے ان کا بدلہ بھی دلوایا جائے گا ۔ [مسند احمد:29/3:حسن لغیره] صفحہ نمبر7813مسند ہی کی ایک اور حدیث میں ہے کہ دو بکریوں کو آپس میں لڑتے ہوئے دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہا سے دریافت فرمایا کہ جانتے ہو یہ کیوں لڑ رہی ہیں؟ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہا نے جواب دیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کیا خبر؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کو اس کا علم ہے اور وہ قیامت کے دن ان میں بھی انصاف کرے گا ۔ [مسند احمد:162/5:حسن] مسند بزار میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ظالم اور خائن بادشاہ سے اس کی رعیت قیامت کے دن جھگڑا کرے گی اور اس پر وہ غالب آ جائے گی اور اللہ کا فرمان صادر ہو گا کہ جاؤ اسے جہنم کا ایک رکن بنا دو ۔ [مسند بزار:1644:ضعیف] اس حدیث کے ایک راوی اغلب بن تمیم کا حافظہ جیسا چاہیئے ایسا نہیں۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ”ہر سچا جھوٹے سے، ہر مظلوم ظالم سے، ہر ہدایت والا گمراہی والے سے، ہر کمزور زورآور سے اس روز جھگڑے گا۔“ ابن مندہ رحمتہ اللہ اپنی کتاب الروح میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت لائے کہ ”لوگ قیامت کے دن جھگڑیں گے یہاں تک کہ روح اور جسم کے درمیان بھی جھگڑا ہوگا۔ روح تو جسم کو الزام دے گی کہ تونے یہ سب برائیاں کیں اور جسم روح سے کہے گا ساری چاہت اور شرارت تیری ہی تھی۔ ایک فرشتہ ان میں فیصلہ کرے گا کہے گا سنو! ایک آنکھوں والا انسان ہے لیکن اپاہج بالکل لولا لنگڑا چلنے پھرنے سے معذور۔ دوسرا آدمی اندھا ہے لیکن اسکے پیر سلامت ہیں چلتا پھرتا ہے دونوں ایک باغ میں ہیں۔ لنگڑا اندھے سے کہتا ہے بھائی یہ باغ تو میووں اور پھلوں سے لدا ہوا ہے۔ لیکن میرے تو پاؤں نہیں جو میں جاکر یہ پھل توڑ لوں۔ اندھا کہتا ہے آ میرے پاؤں ہیں میں تجھے اپنی پیٹھ پر چڑھا لیتا ہوں اور لے چلتا ہوں۔ چنانچہ یہ دونوں اس طرح پہنچے اور جی کھول کر پھل توڑے، بتاؤ ان دونوں میں مجرم کون ہے؟ جسم و روح دونوں جواب دیتے ہیں کہ جرم دونوں کا ہے۔ فرشتہ کہتا ہے بس اب تو تم نے اپنا فیصلہ آپ کردیا۔ یعنی جسم گویا سواری ہے اور روح اس پر سوار ہے۔“صفحہ نمبر7814ابن ابی حاتم میں ہے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”اس آیت کے نازل ہونے پر ہم تعجب میں تھے کہ ہم میں اور اہل کتاب میں تو جھگڑا ہے ہی نہیں پھر آخر روز قیامت میں کس سے جھگڑے ہوں گے؟ اس کے بعد جب آپس کے فتنے شروع ہو گئے تو ہم نے سمجھ لیا کہ یہی آپس کے جھگڑے ہیں جو اللہ کے ہاں پیش ہوں گے۔“ ابوالعالیہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں اہل قبلہ غیر اہل قبلہ سے جھگڑیں گے اور ابن زید رحمتہ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ مراد اہل اسلام اور اہل کفر کا جھگڑا ہے۔ لیکن ہم پہلے ہی بیان کر چکے ہیں کہ فی الواقع یہ آیت عام ہے۔ «وَاللهُ سُبْحَانَهُ وَ تَعَالىٰ اَعْلَمُ» ۔صفحہ نمبر7815 «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» ! اللہ تعالیٰ کے لطف و کرم اور فضل و رحم سے تفسیر محمدی کا تیسواں [ ۲۳ ] پارہ ختم ہوا۔ اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے اور ہماری تقصیر کی معافی کا سبب اس تفسیر کو بنا دے۔ ہمیں اپنے پاک کلام کی تلاوت کا ذوق، اس کے معنی کے سمجھنے کا شوق عطا فرمائے، علم و عمل کی توفیق دے، عذاب سے نجات دے، جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین!صفحہ نمبر7816
آیت 31 { ثُمَّ اِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ عِنْدَ رَبِّکُمْ تَخْتَصِمُوْنَ } ”پھر تم قیامت کے دن اپنے رب کے پاس آپس میں جھگڑو گے۔“ اس جھگڑے کی نوعیت کچھ یوں ہوگی کہ حضور ﷺ شہادت دیں گے کہ اے اللہ ! میں نے تیرا پیغام کما حقہ ان تک پہنچا دیا تھا۔ ممکن ہے وہاں ان میں سے کچھ لوگ انکار کریں کہ نہیں نہیں یہ بات ان تک نہیں پہنچی تھی اور بحث و تکرار کی نوبت آجائے۔ ابلاغِ رسالت کے بارے میں پیغمبروں کی گواہی اور متعلقہ امتوں کے افراد سے جواب طلبی کے حوالے سے سورة الاعراف کی یہ آیت بہت اہم ہے : { فَلَنَسْئَلَنَّ الَّذِیْنَ اُرْسِلَ اِلَیْہِمْ وَلَنَسْئَلَنَّ الْمُرْسَلِیْنَ } ”ہم ان سے بھی پوچھیں گے جن کی طرف رسولوں کو بھیجا گیا تھا اور ان سے بھی پوچھیں گے جنہیں رسول بنا کر بھیجا تھا“۔ چناچہ وہاں سب پیغمبروں سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ لوگوں نے ہمارا پیغام اپنی اپنی قوموں تک پہنچا دیا تھا ؟ جواب میں تمام پیغمبر گواہی دیں گے کہ اے اللہ ہم نے پہنچا دیا تھا۔ اسی لیے حضور اکرم ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر موجود لوگوں سے استفسار فرمایا تھا : اَلَا ھَلْ بَلَّغْتُکہ کیا میں نے اللہ کا پیغام تم لوگوں تک پہنچا دیا ؟ جواب میں پورے مجمعے نے یک زبان ہو کر کہا تھا : نَشْھَدُ اَنَّکَ قَدْ بَلَّغْتَ وَ اَدَّیْتَ وَنَصَحْتَ ! 1 کہ حضور ﷺ ہم گواہ ہیں کہ آپ ﷺ نے تبلیغ ‘ امانت اور نصیحت کا حق ادا کردیا ! اس کے بعد حضور ﷺ نے اپنی انگشت شہادت آسمان کی طرف اٹھائی اور اللہ تعالیٰ کو مخاطب کر کے کہا : اللَّھُمَّ اشْھَدْ ! اللَّھُمَّ اشْھَدْ ! اللَّھُمَّ اشْھَدْ ! کہ اے اللہ ! تو بھی گواہ رہ ‘ یہ لوگ تسلیم کر رہے ہیں کہ میں نے ان تک تیرا پیغام پہنچاد یا۔ اس کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا : أَلَا لِیُبَلِّغِ الشَّاھِدُ الْغَائِبَ 2 کہ اب جو لوگ موجود ہیں ان کا فرض ہے کہ یہ پیغام ان لوگوں تک پہنچائیں جو یہاں موجود نہیں ہیں۔ اس طرح آپ ﷺ نے یہ فریضہ امت کی طرف منتقل فرما دیا۔ اللہ کے رسول ﷺ کے اس فرمان کے بعد یوں سمجھیں کہ اب یہ پوری امت اللہ کے رسول ﷺ کی رسول ہے سورة یٰسٓکی آیت 14 کے تحت اس اصطلاح کی وضاحت کی جا چکی ہے۔ یعنی اللہ کے رسول ﷺ نے جو پیغام ان تک پہنچایا ہے اب انہوں نے اسے پوری نوع انسانی تک پہنچانا ہے۔ حضور ﷺ کی امت کے اس اعزاز اور فریضہ کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں دو مقامات پر فرمایا ہے ‘ ہجرت سے متصلاً قبل سورة الحج میں اور ہجرت سے متصلاً بعد سورة البقرۃ میں۔ سورة الحج کی آخری آیت میں یوں فرمایا : { ہُوَ اجْتَبٰـٹکُمْ وَمَا جَعَلَ عَلَیْکُمْ فِی الدِّیْنِ مِنْ حَرَجٍط مِلَّۃَ اَبِیْکُمْ اِبْرٰہِیْمَط ہُوَ سَمّٰٹکُمُ الْمُسْلِمِیْنَ 5 مِنْ قَـبْلُ وَفِیْ ہٰذَا لِیَکُوْنَ الرَّسُوْلُ شَہِیْدًا عَلَیْکُمْ وَتَـکُوْنُوْا شُہَدَآئَ عَلَی النَّاسِج } ”اس نے تمہیں چن لیا ہے اور دین کے معاملے میں تم پر کوئی تنگی نہیں رکھی۔ قائم ہو جائو اپنے جد امجد ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر۔ اسی نے تمہارا نام مسلم رکھا ‘ اس سے پہلے بھی تمہارا یہی نام تھا اور اس کتاب میں بھی ‘ تاکہ پیغمبر تم پر گواہ ہوں اور تم لوگوں پر گواہ ہو“۔ سورة البقرۃ میں اسی مضمون کو ان الفاظ میں پھر سے دہرایا گیا : { وَکَذٰلِکَ جَعَلْنٰکُمْ اُمَّۃً وَّسَطًا لِّتَکُوْنُوْا شُہَدَآئَ عَلَی النَّاسِ وَیَکُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَیْکُمْ شَہِیْدًاط } آیت 143 ”اور اے مسلمانو ! اسی طرح تو ہم نے تمہیں ایک امت وسط بنایا ہے ‘ تاکہ تم لوگوں پر گواہ ہو اور رسول تم پر گواہ ہو“۔ دونوں مقامات پر الفاظ ایک سے آئے ہیں صرف الفاظ کی ترتیب تبدیل ہوئی ہے۔
Justice in the court of Resurrection: The form in which the right of the oppressed will be retrieved from the oppressor.In verse 31, it was said: ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ (After that, on the Day of Doom, you will surely place your disputes before your Lord). Sayyidna Ibn ` Abbas ؓ says that the word:إِنَّكُمْ (innakum: surely you...) at this place includes - believers, disbelievers, Muslims - all of them, oppressor or oppressed. All of them will submit their cases in the court of their Lord, and He will have the right of the oppressed paid back by the oppressor whether a disbeliever, or believer. And the form in which these rights will be paid back will be what has mentioned in a narration of Sayyidna Abu Hurairah ؓ that appears in the Sahih of al-Bukhari. According to this, the Holy Prophet ﷺ ، said, 'a person who has a right of someone due against him should either pay it off, or have it forgiven right here in this world and become halal, that is, stand absolved of any responsibility on that count. The reason is that there are not going to be any currencies of dirhams and dinars (or any others found in the mortal world) in the universe of the Hereafter. If the oppressor has some good deeds in his account, then, these deeds will be taken from him to the measure of the oppression he did, and will be given to the oppressed. And in case he has no good deeds with him, bad deeds and sins of the oppressed will be taken from him and put into the account of the oppressor.And there is a narration of Sayyidna Abu Hurairah ؓ in Sahih Muslim according to which the Holy Prophet ﷺ on a certain day asked his noble Sahabah, "Do you know who a pauper is?" The Sahabah said, ya rasulAllah, as for us, a pauper is one who has neither cash nor things needed (to run one's life).' He said, "The real pauper in my Ummah is a person who will come to the Day of Judgment with lots of good deeds, prayers, fasts, zakah and things like that, but such would the record (of his dealings with others) that he (in his mortal life) would have hurled invectives on someone, leveled false accusation against someone, devoured someone's property by unfair means, had someone killed, beaten or harassed. All those so oppressed will take their plaint before Allah, and the good deeds of the oppressor will be distributed over the oppressed. After that, when no good deeds are left, and the claims of the oppressed still remain to be settled, then, the sins of the oppressed will be passed on to the oppressor, and he will be thrown into the Jahannam. [ Hence, this person despite having everything, ended up being a pauper on the Day of Judgment - he is what a real pauper is!]And Tabarani, citing a trustworthy authority, has reported from Sayyidna Abu Ayyub al-Ansari ؓ that the Holy Prophet ﷺ said, "The first case presented in the court of Allah will be that of man and his wife and, by God, the tongue will be silent there, instead, hands and feet of the woman will bear witness as to blames she used to impute to her husband. Similarly, the hands and feet of the man will bear witness as to how he used to cause pain to his wife. After that, servants will be brought before their respective masters, and redress will be provided for their complaints. After that, people from common markets with whom one had one or the other dealing will be presented, and if one of them has been subjected to some injustice, his right will be duly vacated.'
No analysis published under this lens
Submit a research-backed analysis or ask AI to start mapping this perspective.